نئی دہلی ۔ /23 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کیا وزیراعظم کوئی بھگوان ہے کہ کبھی کبھار ان کے درشن کرلئے جائیں ؟ لوک سبھا میں کانگریس لیڈر ملکارجن کھرگے نے آج یہ ریمارک کیا جس پر ایوان میں سب ہنسنے لگے۔ وہ دراصل وزیر امور خارجہ سشما سوراج کو ایک دن قبل ہوئی بحث کا جواب دے رہے تھے ۔ انہوں نے یہ کہا تھا کہ نریندر مودی کو پارلیمنٹ میں کم از کم ہفتہ میں ایک مرتبہ اپنا چہرہ دکھانا چاہئیے ۔ سشما سوراج نے آج وقفہ سوالات کے دوران وزیراعظم سے یہ شکایت کی اور پھر کہا کہ آج آپ نے ان کے درشن کرلئے ۔ اس پر کھرگے نے فوری جواب دیا کہ کیا وزیراعظم کوئی بھگوان ہے جن کا کبھی کبھار درشن کیا جائے ۔
انہوں نے کہا کہ