مودی پر اومیش شکلا کی ویب سیریز کی اجرائی میں تذبذب

ممبئی۔30 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ڈائریکٹر اومیش شکلا، مودی پر تیار کردہ اپنے ویب سیریز ’’مودی کا ایک عام آدمی کی حیثیت سے سفر‘‘ کو جاری کرنے کا منصوبہ بنارہے ہیں، مگر انہیں یہ فکر ہے کہ ان کا یہ پراجیکٹ، الیکشن کمیشن کی نظر میں آسکتا ہے۔ یہ سیریز 10 حصوں پر مشتمل ہے۔ حال ہی میں وزیراعظم نریندر مودی کی زندگی پر تیار کردہ فلم ’’پی ایم نریندر مودی‘‘ کے فلم سازوں سے الیکشن کمیشن نے مخالفت کی اس کی نمائش کے خلاف احتجاج پر بعض تفصیلات طلب کی ہیں تاہم اومیش شکلا کا خیال ہے کہ ان کی سیریز پر انتخابی ضابطہ اخلاق کا اعلان نہیں ہوتا۔ یہ سریش اوبرائے کی فلم سے مختلف ہے۔