مودی پر اودھو ٹھاکرے کی تنقید

ممبئی ۔ /12 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا میں اسمبلی انتخابات کیلئے انتخابی مہم کل ختم ہونے جارہی ہے اور شیوسینا نے اپنی قدیم حلیف بی جے پی پر تنقیدوں میں اضافہ کردیا ہے ۔ شیوسینا سربراہ اودھو ٹھاکرے نے وزیراعظم نریندر مودی کی پاکستان کی جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر خاموشی کو ہدف تنقید بنایا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ نشستوں کی تقسیم کے سلسلے میں بی جے پی کا مطالبہ قبول کرلیتے تو شیوسینا کا سفایا ہوجاتا ۔ وہ عوام کی تائید سے یہ مقابلہ کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں بی جے پی کو کبھی اقتدار حاصل نہیں ہوگا ۔ سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کی نظم ’’ قدم ملاکر چلنا ہوگا ‘‘ کو یاد دلاتے ہوئے اودھو ٹھاکرے نے کہا کہ اگر بال ٹھاکرے زندہ ہوتے تو 25 سالہ اتحاد ختم نہ ہوتا۔