نئی دہلی۔ 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے آج راہول گاندھی کے وزیراعظم نریندر مودی کے 10 لاکھ روپئے کا سوٹ پہننے کی بناء پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کانگریس قائد کو ایسی پالیسیاں بنانا چاہئے، جن میں سخت محنت کی ضرورت ہے، کیونکہ ان کی پارٹی گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں بری طرح ناکام رہی ہے۔ بی جے پی قائد و مرکزی وزیر راجیو پرتاپ روڈی نے ایک پریس کانفرنس میں یہ بات کہی۔