مودی نے پہلی مرتبہ وزیر اعظم کی طرح کام کیا : راہول

بلند شہر 30 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی پر مسلسل تنقیدیں کرنے والے کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے کہا کہ مودی نے ڈھائی برس میں پہلی مرتبہ وزیر اعظم کی طرح کام کیا ہے ۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں کئے گئے سرجیکل حملوں کے تناظر میں یہ بات کہی ۔ پی ڈی پی کے ساتھ بی جے پی کے اتحاد پر تنقیدیں کرنے کے کچھ دن بعد راہول نے کہا کہ وہ اور ان کی پارٹی سرجیکل حملے کرنے حکومت کے فیصلے کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے ایک روڈ شو کے موقع پر کہا کہ جب وزیر اعظم ‘ وزیر اعظم کی طرح کام کرینگے تو وہ بھی ان کی تائید کرینگے ۔ وہ مودی کا شکریہ ادا کرینگے کہ ڈھائی برس میں پہلی مرتبہ انہوں نے وزیر اعظم کی طرح کام کیا ہے ۔