مودی نے پرنب مکرجی سے آشیرواد لیا

نئی دہلی ۔28مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم نریندر مودی نے آج یہاں بزرگ کانگریس لیڈر اور سابق صدر جمہوریہ پرنب مکرجی سے ملاقات کرتے ہوئے ان کا آشیرواد حاصل کیا ۔ مودی جو دوسری میعاد کیلئے بحیثیت وزیراعظم جمعرات کو حلف لیں گے ۔ سابق صدر ہند کو ’’ مدبر ‘‘ قرار دیا ۔ وزیراعظم مودی نے سابق صدر مکرجی کے ساتھ اپنی تصویر ٹوئیٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’ پرنب دا سے ملاقات ہمیشہ ہی تجربہ میں اضافہ کا باعث ہوا کرتی ہے ۔ ان کا علم، معلومات و مشاہدات بالکل منفرد اور غیر متوازی ہیں ۔ وہ ( مکرجی) ایک مدبر ہیں جنہوں نے ہماری قوم کیلئے انمٹ خدمات دیا ہے ۔ ’’ آج کی ملاقات میں ان سے آشیرواد لیا ہوں ‘‘ ۔ مودی حکومت کی سفارش پر مکرجی کو جنوری میں بھارت رتن ایوارڈ دیا گیا تھا ۔