مودی نے جیٹلی کو دی سالگرہ کی مبارک باد

نئی دہلی، 28 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعظم نریندر مودی نے مرکزی وزیرفینانس ارون جیٹلی کو سالگرہ کے موقع پر آج انہیں مبارک باد دی ہے ۔مسٹر مودی نے ٹویٹ پر اپنے پیغام میں لکھا، ’’میرے اچھے ساتھی ارون جیٹلی جی کو سالگرہ مبارک ہو۔ میں آپ کے لئے درازیٔ عمر اور اچھی صحت کیلئے دعا گو ہوں‘‘۔