مودی نے جسونت سنگھ کی عیادت کی

نئی دہلی ۔ 9 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : وزیر اعظم نریندر مودی نے آج علیل لیڈر جسونت سنگھ کی عیادت کی جو اپنے گھر میں گرنے سے زخمی ہوئے تھے انہیں مصنوعی آلہ تنفس پر رکھا گیا ہے ۔ وزیر اعظم مودی نے جسونت سنگھ کے ارکان خاندان سے ملاقات کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔۔