مودی نے اذان کے دوران تقریر روک دی

کھرگپور (مغربی بنگال)۔ 27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)مغربی بنگال میں جہاں انتخابات منعقد شدنی ہیں مسلمانوں سے قریب ہونے کی کوشش کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے انتخابی ریالی کے دوران اذان شروع ہونے پر چند منٹ کیلئے اپنی تقریر روک دی ۔ یہ ریالی بی این آر میدان میں منعقد ہوئی تھی اور اس کے عقب میں گلبری مسجد واقع ہے ۔ جب وہ تقریر کررہے تھے کہ موذن نے اذان دی اور وزیراعظم نے اپنی تقریر روک دی ۔ اذان ختم ہونے کے بعد انہوں نے خطاب جاری رکھتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارا تہذیبی ورثہ ہے ۔ ہمیںتمام مذاہب کا احترام کرنا چاہئیے اور ان کے طور طریقوں کی قدر کرنی چاہئیے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم آپس میں ایک دوسرے کا احترام ملحوظ رکھیں تاکہ ہندوستان متحد رہے ۔ اس کے بعد وزیراعظم نے تقریباً 20 منٹ اور خطاب کیا۔