مودی مانجھی ملاقات‘ کانگریس کی تنقید

پٹنہ ۔28مئی ( پی ٹی آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے بہار کے سابق وزیر اعلیٰ جتن رام مانجھی سے آج دہلی میں ملاقات کرتے ہوئے بہار اسمبلی انتخابات سے قبل اتحاد پر غور و فکر کیا ۔ بہار کے کانگریس صدر اشوگ چودھری نے بتایا کہ مانجھی بحیثیت چیف منسٹر ‘ بی جے پی کا نقاب پہن کر کام کررہے تھے ۔ وزیراعظم کے ساتھ ان کی ملاقات کے بعد بی جے پی کا سیاسی کھیل بے نقاب ہوگیا ۔ اشوک چودھری نے حیرت ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ آخر کیوں پردے کے پیچھے کھیل کھیلتے رہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مانجھی کی مودی کے ساتھ ساتھ دیگر بی جے پی لیڈروں کی ملاقاتوں سے یہ صاف ہوگیا ہیکہ زعفرانی پارٹی نے بہار کی سیاست میں جے ڈی ( یو) کیلئے دراڑ پیدا کی ۔ جے ڈی یو کے ریاستی ترجمان راجیو رنجن نے مودی اور مانجھی کی ملاقات پر سخت تنقید کرتے ہوئے بتایا کہ اس سے یہ صاف ظاہر ہورہا ہیکہ مانجھی اور بی جے پی کے درمان غیر اخلاقی اتحاد قائم ہونے جارہا ہے۔