کریم نگر میں یونائٹیڈ مسلم فورم کے ذمہ داروں کا خطاب
کریم نگر۔/27اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بی جے پی کے وزارت عظمیٰ امیدوار کی مقبولیت کا پرچار میڈیا کی دین ہے، مودی کا نام موذی ہونا چاہیئے، یونائٹیڈ مسلم فورم کے ذمہ داروں نے یہ بات کہی۔شعور بیداری پروگرام کے تحت مسلمانوں کو غور و فکر کرنے انتہائی سوچ سمجھ کر دانشمندی کا ثبوت دیتے ہوئے اپنا ووٹ دینا چاہیئے،اس سلسلہ میںمنعقدہ جلسہ میں شریک ہوکر مخاطب کررہے تھے۔ ایس این گارڈن فنکشن ہال اور باہر وسیع تر احاطہ میں تقریباً 5ہزار افراد نے شرکت کی جس میں خواتین کی کثیر تعداد موجود تھی۔ یونائٹیڈ فورم کے وفد میں شامل ذمہ دار اراکین مولانا مفتی صاد ق محی الدین، سید منیر الدین مختار، قیام الدین نیر، سید احمد سعید الحسینی، عمر شفیع وغیرہ نے انتہائی جذباتی انداز میں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یونائٹیڈ مسلم فورم نے بہت سوچ سمجھ کر غور و فکر کے بعد ہی سیکولر کردار کے حامل امیدواروں کی نشاندہی کی ہے ، ہم نے جو بھی امیدواروں کی تائید کا فیصلہ کیا ہے یہ سارے تلنگانہ اضلاع کے مختلف مسالک کے دانشوروں سے مشورہ کے بعد کیا ہے۔ آج فرقہ پرست تنگ ذہنیت انسانیت کے دشمنو کی وجہ سے عام انسان بٹ گئے ہیں ، ان مٹھی بھر فرقہ پرستوں کی وجہ سے پریشان ہیں، انہوںنے کہا کہ انسانیت کے قاتل مودی کا نام موذی ہونا چاہیئے جو پرامن ماحول میں زہر گھول رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2002کے بعد گورو یاترا نکالی گئی اور 12سال میں مودی نے فساد زدہ علاقوں کاآج تک دورہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ 2014 کے اس چناؤ میں مودی کو بری طرح ناکامی ہوگی۔ قبل ازیں سید غلام احمد حسین نے مخاطب کرتے ہوئے حلقہ پارلیمنٹ کریم نگر کیلئے ٹی آر ایس کے امیدوار ونود کمار اور حلقہ اسمبلی کریم نگر کیلئے کانگریس کے امیدوار چیلمیڈہ نرسمہا راؤ کی تائید کا اعلان کیا اور تمام رائے دہندوں سے اپیل کی کہ وہ اپنا قیمتی ووٹ دے کران امیدواروں کو کامیاب بنائیں۔اس جلسہ عام میں محمد عباس سمیع، میر برکت علی، حافظ یوسف وغیرہ شریک تھے۔جلسہ کی کارروائی عباس سمیع نے چلائی۔