مودی لفظوں کے ماہر :ششی تھرور

نئی دہلی ۔ یکم ؍ فبروری (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس رکن پارلیمنٹ ششی تھرور جنہیں نریندر مودی کی ستائش پر پارٹی قیادت کی برہمی کا حال ہی میں سامنا کرنا پڑا ۔ آج کہا کہ وزیراعظم کی شکل میں ہم ایک اچھے لفظوں کے ماہر کو دیکھ رہے ہیں ۔ تاہم انہوں نے ہندوتوا ایجنڈے کی حوصلہ افزائی پر بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔ انہوں نے کہا کہ این ڈی اے حکومت بالخصوص مودی صرف لفظوں کے ماہرثابت ہورہے ہیں ۔مودی کی تقریر کافی اچھی ہے وہ نعرے بازی ، مکالمے بازی اور اچھی تصویریں کھینچاتے ہیں لیکن یہ کافی نہیں ۔