مودی عوام کیلئے امید کی کرن : امیت شاہ

احمدآباد۔30اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) نریندر مودی کے اہم قریبی ساتھی امیت شاہ نے آج کہا کہ عوام بی جے پی کے وزارت عظمی کے امیدوار کو امید کی کرن سمجھ رہے ہیں ۔ انہوں نے رائے دہی کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے یقین ظاہر کیا کہ بی جے پی کامیاب رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ’’ اب کی بار مودی سرکار ‘‘ کیونکہ عوام کانگریس سے بیزار ہوگئے ہیں اور مودی کو امید کی کرن سمجھ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں انتخابات سے پہلے انہوں نے لاکھوں پارٹی کارکنوں سے ملاقات کی ۔ عوام سے ملاقات کرنے کے بعد انہیں احساس ہوا کہ لاکھوں شہری مودی کو ہندوستان کا آئندہ وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں ۔ بحیثیت وزیراعظم مودی کی ترجیحات کے بارے میں امیت شاہ نے کہا کہ ترقی سے متعلق تمام پراجکٹس آئندہ 10سال میں مکمل کرلئے جائیں گے ۔