مودی شوبازی میں مصروف ، کارکردگی صفر : سونیا گاندھی

پٹنہ میں سیکولر اتحاد کا جلسہ عام ، عوام کی کثیر تعداد شریک ، نتیش کمار ، لالو پرساد کا خطاب

پٹنہ ۔ /30 اگست (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس سونیا گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تمام بڑی سماجی سکیورٹی اسکیمات صرف دکھاوا ہے ۔ وزیراعظم نریندر مودی شو بازیوں میں مصروف ہے ۔ کارکردگی صفر دکھائی دے رہی ہے ۔ بہار میں سیکولر اتحاد کے عظیم الشان جلسہ عام کے دوران مودی پر اراضی قانون کے بشمول دیگر کئی مسائل پر تنقید کی گئی ۔ صدر کانگریس سونیا گاندھی کے علاوہ چیف منسٹر نتیش کمار نے بھی مودی کو نشانہ بنایا ۔ سونیا گاندھی نے کہا کہ مودی حکومت نے سوائے شوبازی کرنے کے کچھ نہیں کیا ہے ۔ مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار یوجنا جیسی تمام بڑی سماجی سکیورٹی اسکیمات کیلئے فنڈ مختص کرنے کے وعدے کئے ۔ چیف منسٹر بہار نے کہا کہ مودی حصول اراضی قانون کو واپس لینے کیلئے عوام کے دباؤ کے آگے جھک گئے ۔ صدر آر جے ڈی لالو پرساد یادو نے سوشیل میڈیا پر بی جے پی کی تنقیدوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی دہلی سے زیادہ بدترین شکست کا سامنا بہار میں کرے گی ۔ بہار کے آنے والے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کا صفایا ہوجائے گا ۔ ریاست کی عوام بی جے پی کو سبق سکھائیں گے کہ وہ لوگ بکاؤ نہیں ہے اور انہیں توہین کرنے کی اجازت دی جائے گی ۔

تینوں قائدین لالو پرساد یادو ، نتیش کمار اور سونیا گاندھی نے سوابھیمان شہ نشین پر پہونچکر عوام کے خیرمقدم کا جواب دیا ۔ یہ ریالی سیکولر اتحاد کا مظہر تھی ۔ تینوں قائدین نے ایک دوسرے کی ستائش کی ۔ نتیش کمار نے مودی سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنا ڈی این اے ریمارک واپس لے لیں ۔ بہار ایک ایسا مقام ہے جہاں گوتم بدھ ، مہاویر اور آریہ بھٹ آئے تھے ۔ مودی نے بہار میں تقریر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ نتیش کمار کے ڈی این اے میں کچھ مسئلہ پایا جاتا ہے ۔ کیونکہ جمہوریت کا ڈی این اے ایسا نہیں ہوتا ۔ جمہوریت میں آپ کو سیاسی حریفوں کا احترام کرنا ہوتا ہے ۔ مودی کے اس تبصرہ کا جواب دیتے ہوئے جنتادل یو ، آر جے ڈی یو اتحاد نے کہا کہ بہار میں سیکولر اتحاد منگل راج پارٹ II ہوگا ۔ مودی ہمیں جنگل راج پارٹ II کہہ رہے ہیں لیکن ہم یہاں تک منگل راج لائیں گے ۔ تینوں قائدین نے اپنی تقاریر میں مودی حکومت کو کسان دشمن اور مخالف نوجوان قرار دیا ۔ سونیا گاندھی نے کہا کہ 14 ماہ پرانی حکومت 5 سالہ مدت کا ایک چوتھائی ہوتی ہے لیکن مودی حکومت کارکردگی صفر ہے ۔