کشن گڑھ باس (راجستھان)، یکم اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر اور اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی نے پیر کو کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی سیاسی عدم تحمل کے شکار ہونے کے باوجود بغیر کسی امتیاز کے ملک کی ترقی پر زور دے رہے ہیں ۔مسٹر نقوی نے ایک ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والے عالمی تعلیمی ادارے کا سنگ بنیاد رکھے جانے کے موقع پر منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی عدم تحمل کا شکار ہونے کے باوجود مسٹر مودی نے ملک کی مشترکہ ترقی کی ہے ۔ جہاں کہیں بھی ترقی نہیں ہوئی تھے ان علاقوں میں ایمانداری سے ترقیاتی کام کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت ترقیاتی کام سیاسی مقصدسے ووٹ حاصل کرنے کے لئے نہیں کر رہی ہے بلکہ غریبوں کی زندگی میں خوشحالی آئے اس کے لئے کام کیا جا رہا ہے ۔ ملک میں کچھ لوگ منفی ماحول بنانا چاہتے ہیں تاکہ ترقی کو لے کر بنے مثبت ماحول کو منفی بنایا جاسکے ۔ گزشتہ 70 برسوں میں ملک میں کیا ہوا اس کی جانکاری سب کو ہے ۔ لوگوں کو یہ طے کرنا ہے کہ ترقی کے لئے وقف حکومت کو اقتدار میں بنائے رکھنا چاہئے ۔مسٹر نقوی نے یہاں ایک’ سدبھاؤنا منڈپ ‘، گورنمنٹ کالج، بجلی کا ذیلی مرکز ، سبزی منڈی اور کچھ دیگر ترقیاتی اسکیموں کا سنگ بنیاد رکھا۔ا نھوں نے کہا کہ یہاں جو عالمی معیار کا تعلیمی ادارے بنے گا اس میں 40 فیصد سیٹ خواتین کے لیے مختص ہو گی۔ اس ادارے کے قیام کے لئے حکومت نے ایک اعلی سطحی کمیٹی قائم کی تھی جس نے میوات علاقے میں اس ادارے کے قیام کی سفارش کی تھی۔ اس انسٹی ٹیوٹ میں پرائمری سے لے کر اعلی سطح تک تعلیم دی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی یہاں ‘کوشل وکاس’سینٹر بھی قائم کیا جائے گا۔مسٹر نقوی نے کہا کہ میوات تعلیمی لحاظ سے بہت ہی پچھڑا ہوا ہے لیکن اس ادارے کے قیام سے اس علاقے کی جامع ترقی ہو سکے گی۔