گورکھپور ، 7 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سشاستر سیما بل (ایس ایس بی) جو ہندوستان اور نیپال کے درمیان سرحد کی حفاظت پر مامور فورس ہے، اس نے یہاں اپنے گراؤنڈ پر بی جے پی کو پارٹی کے وزارت عظمیٰ امیدوار نریندر مودی کی عوامی ریلی منعقد کرنے کی اجازت سے انکار کردیا ہے۔
مہاراشٹرا میں خون کی منفرد اسکیم
ممبئی ، 7 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر پرتھوی راج چوان نے آج ریاست میں ’جیون امرت یوجنا‘ (بلڈ آن کال اسکیم) کا آغاز کیا ۔ ملک میں اپنی نوعیت کے منفرد منصوبہ کا مقصد سرجری کیلئے تیار مریضوں کو خون کی فراہمی کو ہیلپ لائن نمبر 104 کے ذریعہ سستی شرح پر یقینی بنانا ہے۔
چند روپئے کی غیرقانونی وصولی
پر برطرف سینئر شہری کو راحت
نئی دہلی ، 7 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایک ریلوے ملازم کو جسے 23 سال قبل رفقاء کو فٹنس کے اسناد جاری کرنے کے عوض مبینہ طور پر 50 روپئے سے کم کی معمولی ادائیگیاں غیرقانونی طور پر قبول کرنے پر نوکری سے برطرف کردیا گیا تھا، سپریم کورٹ نے اب 75 سالہ اس شخص کی برطرفی کو کالعدم قرار دیا اور کہا کہ اس پنالٹی نے ان کے ضمیر کو حیرت زدہ کیا ہے۔ دو رکنی بنچ نے کہا کہ 23 سال خدمات انجام دینے والے شخص کو اندرون تین ماہ ریٹائرمنٹ کے فوائد دیئے جائیں۔