ممبئی ۔ /23 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس قائد سنجے نروپم نے آج الزام عائد کیا کہ ہجومی تشدد اور لو جہاد کے واقعات میں مودی کے دور اقتدار میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ وہ ایک کمیٹی کے مباحث میں حصہ لے رہے تھے جس کا عنوان ’’ممبئی منتھن‘‘ رکھا گیا ہے ۔ جس کا اہتمام ٹی وی چیانل آج تک نے کیا تھا ۔سنجے نروپم نے کہا کہ کانگریس نے کسی ’’نرم ہندوتوا‘‘ پر عمل نہیں کیا ۔ جیسا کہ بی جے پی کی جانب سے دعویـ کیا جاتا ہے ۔ بی جے پی کے ترجمان سمبت پترا اور سماج وادی پارٹی قائد ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ مودی ’’پھوٹ ڈالو اور حکومت کرو ‘‘ کی پالیسی پرعمل پیرا ہیں ۔ ان کے دور میں مذہب پر مبنی سیاست کی جارہی ہے ۔