مودی حکومت کی اہم ترجیح شہروں کے نام بدلنا اور رام مندر تعمیر کرنا : محبوبہ مفتی، وزیراعظم پاکستان عمران خان کی تعریف 

سری نگر : پی ڈی پی صدر و سابق وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر محبوبہ مفتی نے کہا کہ آج جہاں ایک طرف ہندوستان کی اولین ترجیح شہروں کے نام بدلنا اور رام مندر تعمیر کرنا ہے وہیں دوسری طرف پاکستان کے وزیر اعظم پاکستان عمران خان پنجاب میں ایک عظیم الشان بابا گرونانک یونیورسٹی قائم کرنے اور بابا گرو نانک ریزورٹ اور اینڈ وائلڈ لائف پارک بنانے میں سرگرم ہیں ۔محبوبہ مفتی نے ٹوئیٹر پر ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہارکیا ۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ہفتہ کے دوز ننکانہ صاحب میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہ ہم نے ریزروٹ اینڈ وائلڈ لائف پارک بنایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس کو بابا گرونانک کے نام پر بنائیں گے ۔

مسٹر خان نے کہا کہ انشاء اللہ ہم یہاں ایک عالیشان بابا گرونانک یونیورسٹی کی بنیاد ڈالیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ جب لوگ اسکول ، یونیورسٹیاں او رکالجس مانگتے ہیں تو یہ ایک زندہ معاشرہ کی نشانی ہے ۔