مودی حکومت کا ایک ماہ ’’مایوس کن‘‘: عام آدمی پارٹی

نئی دہلی ۔ /27 جون (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی نے آج نریندر مودی زیرقیادت این ڈی اے حکومت کے ایک ماہ کو مایوس کن قرار دیا اور کہا کہ یہ حکومت بھی ماضی کی یو پی اے حکومت کی طرح آگے بڑھ رہی ہے ۔ اس لئے این ڈی اے حکومت کو یو پی اے سوم قرار دیا جاسکتا ہے ۔ عام آدمی پارٹی نے کہا کہ مودی کی نئی حکومت ایسا معلوم ہوتا ہے کہ قیمتوں پر قابو پانے اور رشوت کا خاتمہ کرنے کیلئے اپنے انتخابی وعدوں کو فراموش کردیا ہے ۔ ریلوے مسافر کرایوں میں بے تحاشہ اضافہ سے دیگر اشیاء کی قیمتیں بھی بڑھیں گی ۔ حکومت نے شکر کی قیمت میں بھی اضافہ کیا ہے ۔ نریندر مودی حکومت کا پہلا مہینہ عوام کیلئے مایوس کن رہا ۔