٭چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے مرکز میں ایک سال قدیم مودی حکومت کو منفی نشانات دیئے انہو ںنے کہا کہ موجودہ حکومت عوامی اعتماد سے محروم ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ این ڈی اے حکومت نے ایک سال میں کوئی کارنامہ انجام نہیں دیا ااس نے صرف وقت ضائع کیا ہے اور اس کا مظاہرہ انتہائی مایوس کن رہا ۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کا انتہائی کم عرصہ میں مقبولیت گراف نیچے کی طرف چلا گیا اور یہ خود ایک ریکارڈ ہے ۔ ایسی حکومت کو کیا نشانات دیئے جاسکتے ہیں جس نے کوئی کام ہی نہیںکیا ہے۔