مودی حکومت پر پارلیمانی روایات کو ملحوظ نہ رکھنے کا الزام

نئی دہلی18 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کی زیرقیادت اپوزیشن پارٹیوں نے لوک سبھا میں مودی حکومت پر الزام عائد کیاکہ وہ مقررہ طریقہ کار پر عمل کئے بغیر بلوں کی منظوری کے لئے پارلیمانی روایات کو ملحوظ نہیں رکھ رہی ہے۔ لوک سبھا کی کارروائی کا جیسے ہی آغاز ہوا ، کانگریس کے لیڈر ملکارجن کھرگے نے کہاکہ حکومت نے چند ایسے بلوں کو متعارف کرایا ہے جو اسپیکر کی زیرقیادت بزنس اڈوائزری کمیٹی میں زیربحث ہی نہیں آئے ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ حکومت چاہتی ہے کہ انھیں عجلت میں منظور کرلیاجائے۔ ہمیں بھی اِن کی منظوری میں کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن اِن پر تفصیلی بحث ہونی چاہئے۔