مودی حکومت وعدے پورا کرنے میں مطلق ناکام رہی ہے : ڈاکٹر منموہن سنگھ

نئی دہلی، 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے مودی حکومت پر چار سال پہلے کیا گیا ایک بھی وعدہ پورا نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے آج کہا کہ کانگریس صدر راہل گاندھی کی قیادت میں ملک میں تبدیلی لانے کا وقت آ گیا ہے ۔ ڈاکٹرمنموہن سنگھ نے پارٹی کی طرف سے یہاں رام لیلا میدان میں منعقد ہ ‘ جن آکروش’ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت اپنے کسی بھی وعدے کو پورا نہیں کر سکی ہے ۔ چار سال پہلے مودی حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ وہ حکومت میں آتے ہی ملک میں 2 کروڑ سے زیادہ روزگار دستیاب کر ائیں گے ۔ اس کے برعکس حقیقت یہ ہے کہ ملک میں بے روزگاری بڑھ رہی ہے ۔ سابق وزیر اعظم نے مودی حکومت کو کسان مخالف بتاتے ہوئے کہا کہ چار سال پہلے مودی حکومت نے ہم وطنوں سے بہت سے وعدے کئے تھے ۔ ان میں سے کسی بھی ایک وعدے کو پورا کرنے میں یہ حکومت کامیاب نہیں ہوسکی ہے ۔ کسان قرض کے بوجھ سے دبے جا رہے ہیں۔ ہر طرف سے قرض معاف کرنے کی آوازیں اٹھ رہی ہیں لیکن اس حکومت کو ان کی آوازیں سنائی نہیں دے رہی ہیں۔ جبکہ ملک کی آبادی کا 35 فیصد حصہ کسانوں کا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس صدر راہل گاندھی کی رہنمائی کے میں اب ملک میں تبدیلی لانے کا وقت آ گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بے روزگاری بڑھ رہی ہے اور نوجوان کشیدگی کے شکار ہورہے ہیں۔ تعلیم کے لئے طالب علم قرض لے رہے ہیں لیکن وہ اس پر فکر مند ہیں کہ اگر انہیں روزگار نہیں ملا تو وہ کس طرح قرض چکائیں گے ۔