مودی حکومت میںدستوری ادارے تباہ کردیئے گئے

چیف منسٹر کرناٹک ایچ ڈی کمارا سوامی کا الزام ۔ انتخابی جلسہ و پریس کانفرنس سے خطاب
منگلورو ۔7اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر کرناٹک ایچ ڈی کمارا سوامی نے آج کہا کہ نریندر مودی زیرقیادت مرکز کی این ڈی اے حکومت کی ملک کو صرف ایک ہی دین ہے کہ اس نے ملک کے دستوری اداروں کو گذشتہ پانچ سال کے دور حکومت میں تباہ کر کے رکھ دیا ۔ وہ منگلورو میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے جو کانگریس ۔ جے ڈی ایس اتحاد کے ساحلی علاقہ کے لوک سبھا امیدوار کی تائید میں منعقد کی گئی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ارکان پارلیمنٹ نے اس حکومت کے دور میں علاقائی عوام کے مسائل کی یکسوئی کیلئے کچھ بھی نہیں کیا ۔ انہوں نے مرکزی حکومت کے خانگی ایئرپورٹس بشمول ایم آئی اے کے منافع بخش وجئے بینک کے ساتھ بروڈہ بینک کے انضمام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے دکشن کناڑا ضلع کے عوام کیلئے کیا کیا ہے جس کی بنیاد پر وہ آئندہ انتخابات میں اس کے امیدواروں کو ووٹ دیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی عزت نفس جو اس علاقہ سے تعلق رکھتے ہیں بی جے پی کے فیصلوں سے مجروح ہوئی ہے ، کیا وزیراعظم نریندر مودی جو 13 اپریل کو یہاں آنے والے تھے اور عوام سے اپنے کارناموں کی بنیاد پر ووٹ طلب کرنے والے تھے انہوں نے طنزیہ انداز میں پوچھا کہ وہ کہاں ہیں ؟ ۔ چیف منسٹر نے ذرائع ابلاغ پر تنقید کی کہ وہ غیر اخلاقی رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں ۔ جب کہ جے ڈی ایس سے متعلق خبروں کا احاطہ کرتے ہیں ۔ ذرائع ابلاغ جو برقی طور پر کام کرتا ہے صرف نانڈیا کی حد تک خبروں کی جانچ کررہا ہے ۔ وہ جاننا چاہتے ہیں کہ کیا اُن کے فرزند نکھل کمارا سوامی اس علاقہ سے جیتیں گے یا نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جے ڈی ایس نکھل کی کامیابی کی وجہ سے برسراقتدار نہیں ہیں ۔ اگر ذرائع ابلاغ جھوٹی خبریں انہیں سمجھیں بغیر پھیلانا چاہتے ہیں تو انہیں اس علاقہ کے حقائق سے واقف ہونا پڑنا پڑے ۔ انہوں نے کہا کہ سچی بات کا انکشاف صرف اسی وقت ہوگا جبکہ انتخابی نتائج 23مئی کو منظر عام پر آئیں گے ۔