مودی حکومت عوام دشمن : ٹامل پارٹیاں

چنائی یکم ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام)نریندر مودی حکومت کی جانب سے فیول کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ پر تاملناڈو کی سیاسی جماعتوں نے شدید تنقید کی ہے ۔ اپوزیشن ڈی ایم کے نے حکمت پر متضاد رویہ اختیار کرنے کا الزام عائد کیا ہے جبکہ حلیف جماعت پی ایم کے نے حکومت پر یہ کہتے ہوئے تنقید کی کہ وہ مخالف عوام پالیسیوں پر عمل پیرا ہے ۔ڈی ایم کے صدر ایم کرونا ندھی نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں حالیہ اضافہ غیر معمولی بوجھ ہے ۔ انہو ںنے بتایا کہ حکومت ایسے وقت فائدہ اٹھانا چاہتی ہے جب عالمی تیل کی مارکٹ میں قیمتوں میں گراوٹ آرہی ہے اور یہ حکومت کا یہ غیر مساویانہ رویہ قابل مذمت ہے ۔ جسے فیول قیمت میں وقفہ وقفہ سے نظر ثانی کے تباہ کن اثرات غریبوں کی زندگی پر مرتب ہورہے ہیں ۔ مسٹر کرونا ندھی نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت تیل کی قیمتوں پر کنٹرول کے طریقہ کار کو بحال کرے اور وہ خود تیل کی قیمت متعین کرنے کی دمہ داری اٹھائے پی ایم کے یوتھ ونگ لیڈر اور دھرم پوری کے ایم پی ابنومنی رام داس نے فیول کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ پر آئیل کمپنیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ قابل مذمت اقدام ہے ۔ انہو ںنے کہا کہ بین الاقومی خام تیل کی قیمت میں گراوٹ کے باوجود مرکزی حکومت مخالف عوام پالیسی اختیار کئے ہوئے ہیں اور قیمتوں میں کمی کے فوائد عام آدمی تک نہیں پہنچ رہے ہیں۔