پاناجی۔ 29 جون (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر گوا منوہر پاریکر نے آج کہا کہ عوام کو نریندر مودی زیرقیادت حکومت سے معیار شروع ہونے کے ساتھ ہی کرشمہ کی توقع نہیں رکھنی چاہئے۔ انہوں نے تاجرین کے ایک گروپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اکثر لوگ ان سے یہ پوچھ رہے ہیں کہ ’’اچھے دن آنے والے تھے، آئے کیا؟‘‘ وہ انہیں نفی میں جواب دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’’آئے نہیں، آرہے ہیں‘‘۔ سینئر بی جے پی لیڈر نے کہا کہ حکومت کی میعاد شروع ہوتے ہی کسی کرشمہ کی توقع نہ رکھئے۔ انہوں نے کہا کہ اب مرکز اور ریاست مل کر کام کرسکتے ہیں کیونکہ دونوں ایک ہی نہج پر قائم ہیں۔