کولکتہ ۔ 9؍ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی کے سابق لیڈر یشونت سنہا نے نریندرمودی حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ ملک میں مختلف اداروں کو تباہ کر رہی ہے ۔ مـرکزی کابینہ کی اہمیت کو بدترین حد تک گھٹا دیا گیا ہے ۔مودی نے ایسے کئی اہم فیصلے کئے ہیں جس کی اطلاع کابینہ کو نہیں دی گئی ۔ چاہئے وہ رافیل طیارہ معاہدہ ہو یا نوٹ بندی کا فیصلہ ہو اس سے مرکزی کابینہ کو بے خبر رکھا گیا ہے ۔ یہ حکومت راجیہ سبھا کے تقدس کو بھی پامال کررہی ہے۔