چاوکڑ ۔ 27 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی، اراضی بل پر جارحانہ تیور اختیار کرنے کے بعد اب ماہی گیر براری کے قریب پہونچ گئے اور ماہی گیری پر امتناع سے متعلق مودی حکومت کے فیصلے کی سخت قنید کی ۔ انہوں نے اعلان کیا کہ سمندر ماہی گیروں کیلئے ماں کا مقام رکھتا ہیاور کسی بچہ سے اس کی ماں کو نہیں چھینا جانا چاہئے ۔ راہول گاندھی نے اپنے دورہ کیرالا کے دوسرے دن ماہی گیروں کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ’’ممین کسانوںکی ماں ہے۔ سمندر آپ (ماہی گیروں) کی ماں ہے اور وہ (حکومت) آپ سے ماں کو چھینتے ہوئے کسی دوسرے کو دینے کی کوشش کر رہے ہیں‘‘ ماہی گیری پر 45 امتناع کو 61 دن تک بڑھانے مرکز کے فیصلہ کے خلاف ماہی گیر احتجاج کر رہے ہیں۔ راہول گاندھی نے اراضی بل پر مودیحکومت کے خلاف اپوزیشن احتجاج کا محاذ سنبھالا تھا جس کے نتیجہ میں حکومت کو یہ بل مشترکہ پارلیمانی کمیٹی سے رجوع کرنے مجبور ہونا پڑا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کسان، ماہی گیر اور قبائیل اور ملک کی روح ہیں اور انہوں نے ان کے مفادات کی ہر جدوجہد میں شامل رہنے کا عہد کیا۔ راہول گاندھی نے کہا کہ ’’این ڈی اے حکومت غریب ، کسانوں ، ماہی گیروں اور قبائیل سے جھگڑا نہیں مول رہی ہے بلکہ وہ بذات خود ملک کی روح کے خلاف صف آراء ہورہی ہے۔ انہوں نے خبردار کہا کہ ملک کی روح کے خلاف لڑائی میں کوئی بھی کامیاب نہیں ہوسکے گا۔ راہول گاندھی نے پرجوش انداز میں کہا کہ ’’انصاف سے محروم ہر فرد کیلئے جدوجہد کریں گے ۔ ہم نریندر مودی یا ان کے پانچ چھ دوستوں سے نہیں ڈرتے‘‘۔