مودی اور کے سی آر پر انتخابی وعدوں کو فراموش کرنے کاالزام

پرگی میں انتخابی جلسہ سے صدرکانگریس راہول گاندھی کا خطاب

پرگی /30 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) وقارآباد ضلع کے پرگی تانڈور وقارآباد کے کانگریس امیدواروں انتخابی جلسہ سے پرگی میں خطاب کرتے ہوئے کانگریس صدر مسٹر راہول گاندھی نے کہا کہ نریندر مودی نے اور تلنگانہ کے کارگذار چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی بلند بانگ دعوے کئے مگر ان دونوں وعدوں کو فراموش کردیا ۔ مودی نے کہا تھاکہ ہرا یک شہری کے بینک اکاونٹ میں 15 لاکھ روپئے ڈپازٹ کرائیں گے ۔ ہر سال دو کروڑ نوجوانوں کو روزگار فراہم کریں گے ۔ مودی نے اپنا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا ہے ۔ راہول گاندھی نے الزام عائد کیا کہ مودی نے رافیل لڑاکا طیاروں کی معاملت کے ذریعہ 30 ہزار کروڑ روپئے رافیل امبانی کو دئے ہیں مگر مودی کے پاس کسانوں کو راحت پہونچانے کیلئے رقم نہیں ہے ۔ مودی اور چندر شیکھر راؤ نے عوام سے جھوٹے وعدے کرے ہے ۔ چندر شیکھر نے بی جے پی کا ساتھ دیتے ہوئے نریندر مودی کی ہمیشہ تائید کی ہے ۔ اب کے سی آر نے آرام کرنے کا اعلان کرتے ہوئے سچ بات ہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نوٹ بندی کی مکمل طور پر تائید کرنے کے علاوہ جی ایس ٹی میں بھی مکمل تائید کی ہے ۔ راہول گاندھی نے کہا کہ کانگریس پارٹی اقتدار میں آنے کے بعد بلدی بورڈ کا قیام عمل میں لانے کے علاوہ دھان کی اقل ترین قیمت دیا جاتا ہے ۔ کپاس پر 10 ہزار روپئے اور ہلدی پر 10 ہزار روپئے ادا کی جائے گی ۔ کسانوں کو 2 لاکھ روپئے تک قرضہ معاف کرنے کے علاوہ ہر گھر میں دو افراد کو 2 ہزار روپئے وظیفہ دیا جاتا ہے ۔ بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کیلئے بھی اقدامات کئے گئے ہیں اور ہر منڈل میں 30 بستروں والا ہاسپٹل کی تعمیر کی جائے گی ۔ پرگی کانگریس امیدوار ٹی رام موہن ریڈی اور پرگی مساجد صدر محمد یوسف اور دیگر بھی مخاطب کئے ۔ اس جلسہ میں پروفیسر کودنڈا رام ، پی چندریا ، اتم کمار ریڈی ، اس جلسہ میں عوام کی کثیر تعدید موجود تھی ۔