مودی اور ممتا جمہوریت کیلئے خطرہ: سونیا گاندھی

کیننگ (مغربی بنگال) 26 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس سونیا گاندھی نے آج کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی اور چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی جمہوریت اور تکثیریت کیلئے ایک ’’خطرہ‘‘ ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ مودی اور ممتا کے درمیان گٹھ جوڑ ہمارے ملک کی بنیادی اقدار کے لئے خطرہ بن گیا ہے۔ یہ سیکولرازم، جمہوریت اور قدیم تہذیبی ورثے کے لئے ایک خطرہ ہے۔ وہ ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کررہی تھیں۔ اُنھوں نے کہاکہ وہ 5 سال قبل اُن سے کانگریس کو ووٹ دینے کی اپیل کرچکی تھی۔ گزشتہ 5 سال کے دوران عوام کو ترنمول کانگریس حکومت کا تجربہ ہوچکا ہے اور اُنھیں یقین ہے کہ عوام دوبارہ اُنھیں موقع نہیں دیں گے۔