مودی اور شاہ پر بی جے پی رکن پارلیمنٹ شتروگن سنہا کی تنقید

نئی دہلی ۔ /23 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی اور قومی صدر بی جے پی امیت شاہ پر ایک بار پھر تنقید کرتے ہوئے بی جے پی رکن پارلیمنٹ شتروگن سنہا نے کہا کہ ان دونوں افراد کے خلاف کچھ بھی کہنے والے کو قوم دشمن قرار دیئے جانے کا خطرہ لاحق ہے ۔ انہوں نے مودی حکومت کے وزراء کو ’’چاپلوسوں کا ٹولہ‘‘ قرار دیا اور کہا کہ ان میں سے 90 فیصد کو عوام جانتے ہی نہیں ہے ۔ اداکار سے سیاستداں بننے والے شتروگن سنہا نے حکومت اور قومی صدر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں الترتیب ’’ون مین شو‘‘ اور ’’ٹو مین آرمی‘‘ قرار دیا تھا ۔

 

صدر پردیش کانگریس گجرات کا
جعلی مکتوب استعفیٰ
احمد آباد ۔ /23 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج بی جے پی پر سوشیل میڈیا پر جھوٹی باتیں پھیلانے کا الزام عائد کیا جبکہ گجرات پردیش کانگریس کے صدر بھرت سنہہ سولنکی کے جعلی استعفیٰ کو سماجی ذرائع ابلاغ پر شائع کیا گیا ۔ مبینہ طور پر مکتوب استعفیٰ پر جو صدر کانگریس سونیا گاندھی کے نام تھا سولنکی کے دستخط ہیں ۔ کہا گیا ہے کہ وہ صدر کے عہدہ سے اس لئے مستعفیٰ ہورہے ہیں کیونکہ وہ ٹکٹوں کی تقسیم کے کانگریس کے فیصلہ پر ناراض ہیں ۔ سولنکی نے کہا کہ وہ کانگریس کے نظریہ سے وابستہ ہیں ۔