وارناسی۔ 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کل نریندر مودی کے دورہ سے قبل وارناسی میں غیرمعمولی تیاریوں میں مصروف ہے۔ وہ پرچہ نامزدگی کے ادخال سے پہلے ایک بڑا روڈ شو منعقد کریں گے۔ اس لوک سبھا حلقہ سے مودی کو عام آدمی پارٹی لیڈر اروند کجریوال اور دیگر سے مقابلہ ہے۔ مودی کی مہم کیلئے سرگرم رہنے والوں کا کہنا ہے کہ 2 کیلومیٹر طویل روڈ شو میں لاکھوں عوام کی شرکت متوقع ہے۔ مودی کل صبح لال بہادر شاستری اسٹیڈیم پہونچنے کے بعد ذریعہ ہیلی کاپٹر بنارس ہندو یونیورسٹی کیمپس جائیں گے۔