موتی ہاری یونیورسٹی کے وائس چانسلر اروند اگروال سبکدوش

نئی دہلی 15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مہاتما گاندھی سنٹرل یونیورسٹی کے وائس چانسلر اروند کمار اگروال جنھوں نے ایک تنازعہ اُن کی تعلیمی ساکھ کے بارے میں اُٹھ کھڑا ہونے کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا۔ اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش کردیئے گئے۔ اگروال، حکومت کے زیرنگرانی تھے کیوں کہ اُن پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ اُنھوں نے اِس عہدے کے لئے درخواست دیتے وقت غلط بیانی کی تھی۔ وہ اب اُن کے ابتدائی محکمہ سے رجوع ہوں گے جو سنٹرل یونیورسٹی ہماچل پردیش واقع دھرم شالہ ہے۔