احمدآباد ۔ 26 ستمبر ۔ (سیاست ڈاٹ کام )صدر بی جے پی امیت شاہ جو گجرات کرکٹ اسوسی ایشن کے بھی سربراہ ہیں ، انھوں نے آج کہا کہ یہاں واقع موتیرہ اسٹیڈیم نشستی گنجائش کے معاملے میں دنیا کا بڑا اسٹیڈیم بنائے جانے کا امکان ہے ۔ انھوں نے یہاں کرکٹ پریکٹس گراؤنڈ کی افتتاحی تقریب میں کہا کہ ہم موتیرہ کو دنیا کا بہترین اسٹیٹ آف دی آرٹ اسٹیڈیم بنانے کی کوشش کرتے آئے ہیں جس کے لئے ڈیزائن اور پراجکٹ تیار ہے ۔ جلد ہی تعمیراتی کام شروع ہوگا ۔