موتھا موضع کے وی آر او معطل

یلاریڈی۔/22جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل لنگم پیٹ کے موتھا موضع وی آر او چنیا کو معطل کرنے کے ضلع کلکٹر رونالڈ روس نے احکامات جاری کئے ہیں۔ منڈل تحصیلدار مسٹر دتاتری نے مزید بتایا کہ ایک ماہ قبل وی آر او خدمات سے متعلق لاپرواہی کرتے ہوئے موتھا علاقہ کے کسانوں کو زمین نہ ہونے پر بھی پٹہ پاس بکس کے ساتھ اراضی ہونے کا اندراج کرکے دینے نقلی پاس بکس کا انکشاف ہونے پر مختلف افراد کی ضلع کلکٹر سے شکایت پر عہدیداروں نے تحقیقات کرکے رپورٹ روانہ کی۔ جس پر ضلع کلکٹر نے وی آر او چنیا کو معطل کرنے کے احکامات تحصیلدار کو روانہ کئے۔