موبائیل پر مقابلوں کے مشاہدے کی سہولت

نئی دہلی ۔28 مئی۔(سیاست ڈاٹ کام) سیزن کے دوسرے گرانڈ سلام فرنچ اوپن کے 114 ویں ایڈیشن کا 24مئی کو آغاز ہوچکا ہے اور اس گرانڈ سلام کا خطابی مقابلہ 7 جون کو کھیلا جائے گا نیز موبائیل فون کے صارفین کیلئے ہندوستان کی معروف کمپنی نکس جی ٹی وی نے ٹورنمنٹ کے مقابلوں کی راست نشریات کے حقوق حاصل کئے ہیں ۔ فرنچ اوپن 2015 کے تمام مقابلے موبائیل فون کے علاوہ پرسنل کمپیوٹر ، لیپ ٹاپس اور ٹیابلیٹس پر دیکھے جاسکتے ہیں ۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کمپنی کے ڈائرکٹر اور سی ای او جی ڈی سنگھ نے کہا ہے کہ نکس جی ٹی وی پر ہندوستان میں ٹینس کے شائقین کو ہر لمحہ مقابلے کے راست نشریات کیلئے تمام تر کوششیں کی گئی ہیں۔ کرکٹ کی مقبولیت کے بعد اب فرنچ اوپن کو بھی موبائیل صارفین تک پہونچایا جارہا ہے ۔ نکس جی ٹی وی اپلیکیشن اینڈروئیڈ ، آئی او ایس ، ونڈوز اور ٹیزن کے علاوہ تمام آپریٹنگ سسٹم پر بہ آسانی انسٹال کیا جاسکتا ہے ۔ فرنچ اوپن 2015 ء میں رافل نڈال اور ماریا شاراپوا اپنے خطاب کا دفاع کررہے ہیں جبکہ انعامی رقم 34.5 ملین ڈالرس ہے ۔ نکس جی ٹی وی کو ڈاؤن لوڈ کرتے ہوئے استعمال کرنے والے صارفین کی فی الحال تعداد 27 ملین سے زائد ہے ۔