حیدرآباد ۔ /3 مئی ( سیاست نیوز) موبائیل فون چارجنگ کے دوران برقی شاک کی زد میں آکر نوجوان ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 17 سالہ عباس ساکن وقار آباد جو معین الدین اور فاطمہ کا لڑکا ہے آج دوپہر اپنی دادی کے مکان کو گیا ہوا تھا جہاں پر اس نے اپنے موبائیل فون کو چارج کرنے کیلئے چارجر کا استعمال کررہا تھا کہ وہ اچانک برقی شاک کی زد میں آگیا اور فوت ہوگیا ۔ عباس کو مقامی دواخانہ منتقل کیاگیا لیکن ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔