شاہ آباد۔/2مارچ ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اشوک نگر پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر اور عملے نے دھاوا کرکے موبائیل کے سارق کو گرفتار کرلیا۔ گلبرگی کے ہنومان نگر تانڈہ کے اروند پوار کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک لاکھ روپئے مالیتی 46موبائیلس کو ضبط کرلیا اور ملزم کو عدالتی تحویل میں دیا گیا۔ اشوک نگر پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ تحقیقات جاری ہیں۔