نئی دہلی ۔ 30 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ملک میں موبائل فون استعمال کرنے والوں کی تعداد سال 2015 کے اواخر میں ایک سو کروڑ سے زائد ہوگئی ۔ ان میں 57 اعشاریہ دو سات فیصد شہروں میں اور باقی دیہاتوں میں ہیں ۔ ٹیلی کام ریگولیٹری اتھاریٹی آف انڈیا کی تازہ رپورٹ میں کہا گیا کہ 31 جنوری 2016 کو ملک بھر میں موبائل فون استعمال کرنے والوں کی تعداد 101 کروڑ 79 لاکھ تھی ۔۔
MGMNT کی مہاتما گاندھی تعلیمات پر خدمات
حیدرآباد ۔ 30 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : مہاتما گاندھی میموریل آف نارتھ ٹکساس (MGMNT) مہاتما گاندھی کی تعلیمات ان کے پیام کے تئیں شعور بیداری پیدا کرنے کی غرض سے خدمات انجام دیتی ہے ۔ راؤکلوالا سکریٹری ایم جی ایم این ٹی یو ایس اے نے ایک پریس کانفرنس میں اس بات سے واقف کروایا ۔ ڈاکٹر پرساد ٹھوٹا کورا اور مسٹر راؤ کلوالا کی زیر قیادت تنظیم نے مہاتما گاندھی کے 7 فٹ طویل مجسمہ کی تنصیب عمل میں لائی ۔ تنظیم میموریل کو وسعت دینے کی کوشش کررہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی آف ٹکساس طلبہ کو مہاتما گاندھی کے متعلق تعلیم کی پیشکش کررہی ہے ۔۔