مواضعات میں طبی کیمپ کے انعقاد کی ہدایت

کوبیر (ضلع عادل آباد)۔ 11 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکمی بائی
DHMO کا اچانک کوبیر دورہ ہوا۔ پورا اسٹاف وقت پر موجود تھا۔ انہوں نے کوبیر ہاسپٹل میں ادویات اور مریضوں کا جائزہ لیتے ہوئے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر آشیش ریڈی سے کہا کہ وبائی امراض بہت تیزی سے چل رہا ہے۔ دیہاتوں میں میڈیکل کیمپ لگائے جائیں۔ وبائی امراض سے جو دیہاتیوں کی اموات ہورہی ہے، اس میڈیکل کیمپ سے اطراف و اکناف کے دیہاتوں میں بہت فائدہ ہوسکتا ہے۔ جام گاؤں میں میڈیکل کیمپ کی جگہ اور صاف صفائی کا انتظام گاؤں کے سرپنچ نے کیا۔ ڈاکٹر آشیش ریڈی نے چیک اَپ کے دوران خون کی جانچ کے بعد انجیکشن لگائے اور ادویات دیئے گئے۔ گاؤں والوں سے کہا کہ گاؤں میں آلودگی بہت زیادہ ہوگئی ہے۔ کوڑا کچرا گوبر وغیرہ کو گاؤں کے باہر ڈالا جائے۔ اس سے مچھروں کی افزائش کو روکا جاسکتا ہے۔ گاؤں اور گھروں کو صاف رکھا جائے کیونکہ صاف صفائی سے ہی انسان صحت مند رہ سکتا ہے۔ سوچھ بھارت مہم کا مقصد بھی یہی ہے۔