مواضعات میں آبی سربراہی کو یقینی بنانے کے اقدامات

حضورآباد /4 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع حضورآباد حلقہ اسمبلی میں کملاپور ، جمی کنٹہ ، ویناونکہ منڈلوں میں وزیر برائے فینانس و سیول سپلائی محکمہ کے وزیر ایٹالہ راجندر نے 12.64 کروڑ روپئے کے ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا ۔ کملاپور میں ایک کروڑ سے تعمیر کئے جانے والے 12/33 کے وی سب اسٹیشن کا افتتاح کیا ۔ بعد ازاں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں 1000 میگاواٹ برقی کی کمی ہے ۔ آنے والے تین سالوں میں 12000 کیلو واٹ پیداوار کے قابل پاور اسٹیشن کو تلنگانہ میں تعمیر کیا جائے گا ۔ 2017 مارچ تک برقی کی کٹوتی سے پاک ریاست تلنگانہ کی حیثیت سے تبدیل کیا جائے گا ۔ تلنگانہ ریاست میں پینے کے پانی ریاست تلنگانہ کی حیثیت سے تبدیل کیا جائے گا ۔ تلنگانہ ریاست میں پینے کے پانی کو اولین ترجیح دی جارہی ہے ۔ حضورآباد ، جمی کنٹہ ، کملاپور میں تمام مواضعات میں گھر گھر کو آب کی سربراہی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ حضورآباد، پرکال روڈ ، حضورآباد ، جمی کنٹہ روڈ کو 4 لائین کی تبدیلی کیلئے منصوبہ تشکیل دئے جارہے ہیں ۔ اسمبلی حلقہ میں برقی سربراہی کی بہتری کیلئے سب اسٹیشن کی تعمیر کی جارہی ہے کملاپور میں 20 کروڑ سے پینے کے پانی کی اسکیم جمی کنٹہ میں 30 کروڑ سے ویناونکہ میں 12 کروڑ سے پینے کے پانی کے اسکیمات کو انجام دیا جائے گا ۔ حضورآباد کو ریونیو ڈیویژن کی حیثیت سے برقراری کیلئے کورٹ کیس کی یکسوئی کیلئے اقدامات کئے جائیں گے ۔ اسکول کے عمارت کی تعمیر کیلئے ضروری فنڈس کو دینے کا تیقن دیا ۔ کریم نگر ایم پی ونود کمار نے کہا ریاست میں درپیش برقی کے مسائل کی یکسوئی کیلئے مرکزی سطح میں سعی کی جارہی ہے ۔ مرکزی حکومت کے تعاون سے برقی پیداوار کے مراکز کا قیام کیا جائے گا ۔ کے جی تا پی جی تک مفت تعلیم کی فراہمی کیلئے حکومت پابند ہے ۔ تعلیمی طریقہ کار میں تبدیلی لائی جائیں گی ۔ سرکاری مدارس کو طلباء کثیر تعداد میں آئے ۔ اس طریقہ سے تعلیمی نظام میں تبدیلی لائی جائے گی ۔ وزیر موصوف نے افتتاح کئے ترقیاتی کام اس طرح ہیں ۔ 4 کروڑ کے مصارف سے تعمیر کئے جانے والے آر اینڈ بی کے بریج کے کاموں کو کملاپور منڈل اوپل کے پاس افتتاح انجام دیا ۔ شنکرم میں 3.40 کروڑ سے تعمیر کئے جانے والے برج کا سنگ بنیاد رکھا ۔ شنگرم ملیال میں ایک کروڑ سے سب اسٹیشن کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا ۔ انتہ کنٹا اسکول میں 28 لاکھ روپئے کی لاگت سے تعمیر کئے جانے والے زائد کمرہ جماعت کا سنگ بنیاد رکھا ۔ جمی کنٹہ میں 41.35 لاکھ کے مصارف سے تعمیر کئے جانے والی اسکول کی عمارت کو 80 لاکھ روپئے کے مصارف سے تعمیر کئے جانے والے ڈگری کالج کے ہاسٹل کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا۔ بیتگل موضع میں ایک کروڑ سے تعمیر کئے جانے والا 33/11 کے وی سب اسٹیشن کیک رسم سنگ بنیاد بعد ازاں ویناونکہ میں 75 لاکھ کی لاگت سے تعمیر کئے جانے والے سیول ہاسپٹل کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا۔