منے گوڑہ ضلع پریشد اردو میڈیم اسکول کی تنقیح

وقارآباد۔22اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع رنگاریڈی پوڈور منڈل منے گوڑہ ضلع پریشد ہائی اسکول اردو میڈیم کا آج سروا سکھشا ابھیان کی جانب سے اسٹیٹ ٹیم کے آفیسرس نے معائنہ کیا ۔ اسٹیٹ مانیٹرنگ آفیسر آمنہ بیگم نے اسکول کے مختلف ریکارڈس ‘اڈمیشن رجسٹر ‘ ٹی بی بک ‘ ایس ایم سی رجسٹر ‘ سی سی ای رجسٹر ‘ ٹیچرس رجسٹر ‘ طلبہ کی حاضری رجسٹری اور دیگر رجسٹرس کا معائنہ کیا اور انہوں نے اسکول کے صدر معلمہ رحمت النساء سے اسکول کی تمام تفصیلات سے آگاہی حاصل کی ۔ انہوں نے اس موقع پر تمام کلاسیس کا معائنہ کرتے ہوئے طلبہ سے بات چیت کی ۔ صدر معلمہ رحمت النساء نے اسٹیٹ ٹیم کو بتایا کہ اسکول میں صرف دو ہی ایس جی ٹی ٹیچرس اول تا دہوم ہائی اسکول چلا رہے ہیں جس سے ہمیں کافی دشواریاں پیش آرہی ہیں۔ اگر مضمون واری ٹیچرس ہو تو طلبہ کی بہتر تعلیم ہوسکتی ہے ۔ گذشتہ سال اس اسکول کے ایس ایس سی کے طلبہ نے 95% نتائج حاصل کئے ۔ اسٹیٹ مانیٹرنگ آفیسر آمنہ بیگم نے ان تمام تفصیلات کے بعد اساتذہ اور صدر معلمہ کی ستائش کی ۔ اس موقع پر گاؤں کے سرپنچ قدیر صاحب نے اسٹیٹ ٹیم کے عہدیداروں سے ملاقات کی اور اسکول میں اساتذہ کی کمی اور دیگر مسائل سے انہیں واقف کروایا ۔ واضح رہے کہ گذشتہ سال سرپنچ کی جانب سے ایک ریاضی ٹیچر کو مقرر کیا گیا تھا ۔ اسٹیٹ مانیٹرنگ آفیسر آمنہ بیگم نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس اسکول میں صرف دو ہی ایس جی ٹی ٹیچرس خدمت انجام دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ رپورٹ ایس پی ڈی تک پہنچائی جائے گی اور بہت جلد اس اسکول کیلئے اساتذہ مقرر کئے جائیں گے ۔ اس موقع پر جی ایم ایم سرور ‘ غلام مرتضیٰ ‘ شکیل احمد موضع کے سرپنچ قدیر صاحب اسکول کے اساتذہ اور دیگر موجود تھے ۔