حیدرآباد ۔ 9 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : ہندو کیلنڈر کے مطابق اکشیاتریتیا کو خریداری خاص کر سونے کی خریداری کے لیے انتہائی مقدس مانا جاتا ہے ۔ چنانچہ منے پلی جویلرس پنجہ گٹہ حیدرآباد پر اکشیا تریتیا اسپیشل کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ یہاں گاہکوں کے لیے طلائی ہیرے جواہرات کی فروخت کا منے جولس سمبل کے ساتھ انتظام کیا گیا ہے جو کہ ایک سے ایک دیدہ زیب ڈیزائنوں میں دستیاب رہیں گے ۔ یہاں 100 فیصد بی آئی ایس ہال مارکڈ اور ڈائمنڈ 100 فیصد آئی جی آئی سرٹیفیکیشن جواہرات دستیاب رہیں گے ۔ گاہکوں کے لیے یہاں واجبی داموں پر نظروں کو خیرہ کردینے والے جواہرات کا کلکشن دستیاب رہے گا ۔ اداکارہ شیاملی اور دیگر ماڈلس نے یہاں اکشیاتریتیا اسپیشل کا آغاز کیا تھا ۔ مسٹر مرلی کرشنا اور مسٹر گوپی کرشنا ڈائرکٹرس منے پلی جویلرس نے اس موقع پر بتایا کہ منے پلی جویلرس کے طلائی اشیاء کی خرید و فروخت کے لیے اکشیا تریتیا اسپیشل کے موقع پر خصوصی طور پر اہتمام کیا گیا جب کہ گاہکوں کی پسند اور معیار پر بھروسہ توجہ مرکوز کی گئی ہے ۔۔