امپھال۔ 23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) منی پور میں اسمبلی انتخابات سے عین قبل حکمران کانگریس کو زبردست جھٹکا لگا ہے جبکہ نائب صدر پردیش کانگریس 2 ارکان اسمبلی نے آج پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ارکان اسمبلی ینمچا کگین اور ونگ زگین والٹے نے اپنا مکتوب استعفیٰ پارٹی صدر ٹی این ہاؤکپ اور اسپیکر لوکیشور کو پیش کردیا۔ مذکورہ ارکان کے استعفیٰ کے بعد 60 رکن اسمبلی میں کانگریس کی تعداد 45 تک گھٹ گئی ہے۔ علاوہ ازیں نائب صدر منی پور پردیش کانگریس کمیٹی ایس اچوبا نے جو پارٹی کی ابتدائی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ واضح رہے کہ منی پور اسمبلی انتخابات دو مرحلوں میں 4 مارچ اور 8 مارچ کو منعقد ہوں گے۔