منی پور۔2 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) منی پور اسمبلی کے 4مارچ کو ہونے والے پہلے مرحلے کے انتخابات میں 38نشستوں پررائے دہی کی ساری تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔پہلے مرحلہ کے انتخابات کے لئے انتخابی مہم آج 3 بجے ختم ہو گئی۔ دوسرے مرحلے کے لئے 22 اسمبلی حلقوں میں 98 امیدوار میدان میں ہیں۔ کل 38نشستوںپر ہونے والے انتخابات کے لئے کارکن آخری وقت تک اپنی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انتخابی حکام نے بغیر منظوری کے ایگزٹ پول، اوپینین پول وغیرہ پر پابندی لگا دی ہے ۔ چیف الیکشن آفیسر (سی ای او) وی دیوانگن نے کہا کہ نئی دہلی میں واقع الیکٹرانک مانیٹرنگ سیل (ای ایم ایم سی) الیکشن انتظام سے متعلق تمام خبروں کی نگرانی کرے گا اور دو گھنٹے کے اندر الیکشن کمیشن اور سی ای او کو اپنی رپورٹ پیش کرے گا۔