نئی دہلی۔ 23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) منی پور اسمبلی انتخابات کیلئے بی جے پی کے 31 امیدواروں کی پہلی فہرست آج جاری کردی گئی جہاں پر ماہ مارچ میں انتخابات منعقد ہوں گے۔ معلنہ 31 میں 20 امیدوار پہلے مرحلے کے انتخابات میں مقابلہ کریں گے جوکہ 4 مارچ کو ہوں گے اور مابقی 11 امیدوار، 8 مارچ کے دوسرے مرحلے کے انتخابات میں مقابلہ کریں گے۔ صدر بی جے پی امیت شاہ کی زیرصدارت پارٹی کی سنٹرل الیکشن کمیٹی کے اجلاس میں امیدواروں کے ناموں کو قطعیت دی گئی۔ اجلاس میں کمیٹی کے ارکان وزیراعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ، وزیر فینانس ارون جیٹلی شریک تھے۔ منی پور کی 60 رکنی اسمبلی کیلئے دو مرحلوں 4 مارچ اور 8 مارچ کو انتخابات منعقد ہوں گے، جہاں پر بی جے پی کا برسراقتدار کانگریس پر مقابلہ ہوگا تاہم پارٹی چیف منسٹر عہدہ کیلئے کسی بھی امیدوار کا اعلان نہیں کیا ہے۔