منی رام پٹیل نے 20 کیلومیٹر کی واک جیت لی

منگلورو 3 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) گجرات کے منی رام پٹیل نے 19 ویں فیڈریشن کپ سینئر اتھیلیٹکس چمپئن شپ میں مردوں کے زمرہ میں 20 کیلومیٹر کی واک جیت لی اور گولڈ میڈل حاصل کرلیا ہے ۔ انہوں نے یہ فاصلہ ایک گھنٹہ 29 منٹ اور 51 سکنڈ میں طئے کیا ۔ یہ مقابلے آج صبح منعقد ہوئے ۔ کلدیپ نے ایک گھنٹہ 31 منٹ اور 4 سکنڈ میں پورا کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا جبکہ ہندوستانی بحریہ کے انکت کمار کو تیسرا مقام حاصل ہوا ۔ کل دوسرے دن کے اختتام پر میزبان کرناٹک کو پوائنٹس کے ٹیبل میں اولین مقام حاصل تھا ۔ انڈین آرمی 46 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور کیرالا 40 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے مقام پر تھی ۔ ورلڈ یونیورسٹی گیمس کے سلور میڈلسٹ اور دفاعی چمپئن اندر جیت سنگھ نے ریو اولمپکس میں جگہ حاصل کرلی ہے ۔