منی اولمپک انٹر اسکول چمپیئن شپ کا 18 نومبر کو آغاز

مختلف اسپورٹس کے علاوہ اسکولی طلبہ کو اردو اور انگریزی میں تقریر و تحریر کا موقع
حیدرآباد ۔ 14 نومبر (راست) اولڈ سٹی اسکول گیمس اسوسی ایشن سے موصولہ خبر کے بموجب تیسری منی اولمپک انٹر اسکول چمپیئن شپ کا 18 تا 26 نومبر قلی قطب شاہ اسٹیڈیم میں انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے اور اس میں شرکت کیلئے 17 نومبر آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ انڈر 12، انڈر 14 اور انڈر 16 زمرہ میں اتھلیٹک، 100 اور 200 میٹرس کی دوڑ، لیمن اسپون دوڑ، ٹیبل ٹینس، کھوکھو، فٹبال، کرکٹ، کبڈی کے علاوہ اردو، ہندی، انگلش، تلگو میں تقریر، اردو اور انگلش میں تحریر، اسلامک کوئز، نعت شریف اور فینسی ڈریس کے مقابلے بھی منعقد کئے جارہے ہیں۔ مذکورہ مختلف مقابلوں میں شرکت کے اہل اسکولوں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے محمد فضیلت احمد سے 9700008253 پر ربط قائم کریں۔