منگل ہاٹ میں معمولی بحث و تکرار پر ایک شخص کا قتل

حیدرآباد ۔ 15؍ جولائی ( سیاست نیوز) منگل ہاٹ علاقہ میں پیش آئے ایک قتل کے واقعہ میں فاسٹ فوڈ سنٹر پر بحث و تکرار کے بعد ایک شخص کا قتل کر دیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے 35 محمد عیسی ساکن کشن نگر آصف نگر منگل ہاٹ کے علاقہ گنگا باؤلی گیا تھا ۔ یہاں کے فاسٹ فوڈ سنٹر پر بعض افراد سے بحث و تکرار کے بعد محمد عیسی پر تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجہ میں عیسی ہلاک ہوگیا ۔ پولیس منگل ہاٹ نے اس سلسلہ میں قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے علاقہ کے سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ حاصل کی ہے تاکہ خاطیوں کی نشاندہی کی جاسکے ۔