حیدرآباد /24 مارچ ( سیاست نیوز ) منگل ہاٹ کے علاقہ میں ایک شخص کا بے رحمانہ انداز میں قتل کردیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 20 تا 25 سال عمر والے اس شخص کی شناخت میں پولیس مصروف ہے۔ سمجھا جارہا ہے کہ نامعلوم قاتلوں نے اس شخص کی شناخت کے کوئی ثبوت نہیں چھوڑے ۔ پولیس منگل ہاٹ نے سیتارام باغ علاقہ میں واقعہ ایک باؤلی سے اس نعش کو دستیاب کرلی ہے ۔ جس کے ہاتھ باندھے ہوئے تھے اور اس کے جسم پر کسی قسم کے کوئی زخم اور نہ ہی ضرباطو نشانات پائے گئے ۔پولیس کا شبہ ہے کہ اس شخص کے ہاتھ باندھنے کے بعد اسے باؤلی میں ڈھکیل دیا گیا ہے ۔ جس کے بدن پر راکھ کے رنگ کا شرٹ اور اودھے رنگ کی جنس پائنٹ پائی جاتی ہے ۔ منگل ہاٹ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔