مد ہول /2 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹر کٹ نیوز) شہر مدہول میں آج بروز جمعرات بتاریخ 3 ڈسمبر کو جنرل باڈی اجلا س منڈل پر یشد ہال میں منعقد کیا جارہا ہے اس بات کی اطلاع جناب نورمحمد ایم پی ڈی او مدہول نے دی انہوں نے کہاکہ آج 11 بجے دن ٹھیک منڈل پر یشد ہال میں جنرل باڈی اجلاس رکھا گیا ہے جس میں منڈل کے تمام سرکاری عہدیدار ، منڈل کے سرپنج و ایم پی ٹی سیز بروقت حا ضر رہنے کی اپیل کی ۔
غیرقانونی ریت معاملہ
7 ٹریکٹر ضبط
شاہ آباد ۔ 2 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مصروف شہر شاہ آباد شریف میں پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع کاگنا ندی غیرقانونی طور پر منتقل (ریت) کی جارہی 7 ٹریکٹروں کو پولیس نے ضبط کرکے عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے۔ پولیس ذرائع کو ملی اطلاع پر (باوثوق ذرائع سے) ڈی ایس پی مہیش میگھنور کی نگرانی میں سی پی آئی وجئے لکشمی اے ایس آئی چندر کانت نے معہ عملہ بسوراج سیٹھ شیوپا یاتنور، جہانگیر وشوناتھ اور بسوراج بی پر مشتمل دو ٹیموں کو تشکیل دے کر دھاوا کیا گیا تھا۔ پیٹھ شرور کے 3 ٹریکٹرس کو ضبط کرکے ڈرائیور نیلکنٹسی، شیویا، انوبریا کو گرفتار کیا گیا۔ تمام معاملات میں ڈرائیورس اور مالکان کے خلاف معاملہ درج کرلیا گیا۔